ملتان، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر آتھارٹی ملتان نے پارکوں میں کنٹینز کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام سے ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ ہوگا۔ اس سلسلے میں اخبار میں اشتہار دے دیا گیا ہے۔

ان خیا لات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آغا محمد علی عباس نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کے ہمراہ مختلف چوکوں اور گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا ادارے کے اس اقدام سے سیلف انکم کے دیگر ذرائع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔دیگر ذرائع کی تلاش بھی جاری رکھیں گے۔

ادارے کے استحکام کے لیئے ذرائع آمدن میں اضافہ ناگزیر ہے۔ دیگر ذرائع آمدن کے لیئے جامعہ اور مربوط حکمت عملی اپنائیں گے ۔دیگر پارکوں میں بھی کنٹینز فعال کر یں گے۔ کنٹین کی تعمیر سے پارکوں میں آنیوالے لوگوںکیلئے کھانے پینے کی معیاری اشیاءکی فراہمی یقینی ہو گی۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ چوکوں پر موجودپلانٹرز اور گملوں کی پینٹ کیا جارہا ہے۔ جس سے چوکو ں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا گرین بیلٹس اور پارکوں میں دیگر سہولیات بھی فراہم کریں

Shares: