سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد طیبہ نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی اور تدفین سخی حسن قبرستان نارتھ ناظم آباد کراچی میں کردی گئی۔ مرحوم جسٹس عرفان سعادت خان جسٹس ہیلپ لائن کے سماجی، مذہبی اور تعلیمی تربیتی پروگراموں کی سرپرستی کرتے تھے اور ہر سال سالانہ محفل نعت میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوتے تھے۔
انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے معذور افراد کو ملازمتیں دینے اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے معذور افراد کو مستقل کرنے کے تاریخی احکامات جاری کیے۔ جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ، سابق جسٹس شہاب سرکی، ایس مائیکل ایڈووکیٹ، مزدور رہنماء سید ذوالفقار شاہ، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل سید اسرار علی نے جسٹس عرفان سعادت خان کے انتقال کو عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی مغرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Shares: