سمندری طوفان پاکستان کا رخ کرتے کرتے رہ گیا، اب کتنا خطرہ باقی

باغی ٹی وی : پاکستان کی طرف آنے والے طوفان سے بچت ہوگئی ، آنے والے طوفان ٹاوٹے نے رخ تبدیل کر لیا، طوفان کی سمت تبدیل ہونے سے پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ،17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ کراچی میں ہواوں کی رفتار بڑھ کر 140کلومیٹر کو بھی چھورہی ہے، ٹھٹھہ، بدین ، تھر، میر پورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ہواوں کی رفتار 60سے80 کلو میٹرتک ہونے کاامکان ہے۔

اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان 18کلو میٹر کی رفتار سے شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی سے جنوب مشرق 1310 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 18سے 24 گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، جبکہ سمندری طوفان 18 مئی کی دوپہر یا شام کو بھارتی گجرات کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ کراچی میں اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا تھا .

Shares: