سندھ حکومت کا وکلاء تنظیموں کو ہراساں کرنا قابلِ شرم ہے، پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ
وہاب بلوچ کو 3 سال سے پیپلرزپارٹی کے غنڈے ہراساں کررہے ہیں، آئی جی سندھ ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، سمیر میر شیخ
صدرمملکت کے بھانجے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے، سمیر میر شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف سیاسی شخصیت سمیر میر شیخ گزشتہ شب ایڈیشنل اٹارنی جنرل وہاب بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے سمیر میر شیخ کی جانب سے اس موقع پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنماء کہا کہ ہم ایسے صوبے میں رہتے ہیں جہاں لاقانونیت کا راج ہے سندھ وہ صوبہ ہے جہاں صحافی،وکلاء اورعام آدمی تک محفوظ نہیں ہے وکلاء تنظیم کو پوری دنیا میں عزت دی جاتی ہے جو اب سندھ میں محفوظ نہیں ہے وہاب بلوچ کو 3 سال سے لگاتار پی پی کے غنڈے ہراساں کررہے ہیں ،ہراساں کرنے کی وجہ بس یہ کہ پی پی کیخلاف کوئی کیس نہ لڑا جائے،وہاب بلوچ کے 15 سالہ کم عمر بیٹے کو پیر کی شب پی پی کے غنڈوں نے اغواء کیا پی پی کے بدمعاشوں نے وہاب بلوچ کے بیٹے سے بولا وہ اپنے والد کومجبور کریں کہ پیپلز پارٹی کیخلاف کیس نہ لڑیں انہوں نےکہاکہ وہاب بلوچ میرے کیس میں بھی میرے وکیل ہیں پیپلز پارٹی کی منفی سوچ بچوں کی زندگیوں پر اثراندازہورہی ہے آئی جی سندھ سے درخواست ہے،معاملے کی شفاف تحقیقات کروائیں آئی جی سندھ اپنی وردی کو داغ دار نہ ہونے دیں وہاب بلوچ کے بیٹے کو اغواء کرنے والوں کو منظر عام پر لایا جائےاغواءکار وہاب بلوچ کی گاڑی اور بیٹے سے پیسے بھی چھین کر فرار ہوئے سندھ حکومت 13 سالوں میں سندھ کے عوام کو کچھ نہیں دے سکی،تحفظ ہی دیدے۔ بلاول بھٹو حقیقی چئیرمن ہیں تووزیر اعلیٰ کی نااہلی کیخلاف ایکشن لیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آئی جی سندھ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں واقعے کا سخت نوٹس لیں،کشمیر روڈ پر پیش آنے واقعے کی سیکیورٹی فوٹیج فراہم کی جائے اور منظر عام پر لائی جائے۔
علاوہ اذیں پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ نےاپنے ایک جاری کردہ بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بھانجے کا کرونا کے باعث انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطاہر علوی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے مطاہر علوی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےکرونا کی تیسری لہر خطرناک ہےعوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں صدر مملکت اور اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں اللہ تعالیٰ کرونا مرض میں مبتلاء تمام لوگوں کو صحتیاب کرے۔








