لاہور:- احسن اقبال نے پھرنوازشریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ،اطلاعات کے مطابق نون لیگ کے رہنما اورنوازشریف کے خاص پیروکارچوہدری احسن اقبال نے آج پھرچند دنوں کے وقفے کے بعد نوازشریف کی تعریفوں کے پل باندھنے شروع کردیئے ہیں
احسن اقبال کہتے ہیں کہ نوازشریف سے پہلے پاکستان کا دفاع کس نے کیا کوئی نہیں بتاسکتے گا، اب دفاع ناقابل تسخیربنانےپرہمارےخلاف سازشیں شروع ہوگئی تھیں،
احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کوایٹمی طاقت بنانےوالےکوجیل میں ڈالاگیا،
احسن اقبال نے تاریخ مسخ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نےایٹمی دھماکوں کےبعدسی پیک کادھماکاکیا، سی پیک کی بے مثال کامیابی معیشت کوناقابل تسخیربنارہی تھی،
احسن اقبال نے کہا کہ آج نوازشریف کابیانیہ پاکستان کےعوام کابیانیہ بن چکاہے
احسن اقبال نے کہا کہ یوم تکبیرکےساتھ جلدیوم فتح جمہوریت بھی منائیں گے پارلیمنٹ کےاندرتمام جماعتوں کےساتھ مل کرکام کررہےہیں
پیپلزپارٹی،اےاین پی پر لعن طعن کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نےپی ڈی ایم سےعلیحدہ ہونےکافیصلہ کیا،








