اسلام آباد:آصف علی زرداری کے خاص ساتھی سندھ کےصوبائی وزیروزیراعظم عمران خان کے پاس پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے ملاقات کر کے صوبے کو حصے کا پانے نہ ملنے کی شکایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نےحصےکا پانی نہ ملنے پر شکایت کی۔
وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ ٹی پی کینال سے پانی چوری کیا جا رہا ہے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔
دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ صوبائی وزیر کی ارسا کےخلاف شکایت پر وزیراعظم نے ارسا چیئرمین کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پانی کے معاملے پر کل اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں سندھ اور پنجاب کے ارسا نمائندے اور حکام شرکت کریں گے اجلاس میں پانی کی کمی اورصوبوں کی شکایت کاجائزہ لیاجائے گا۔








