میاں چنوں:سیکنڈ ائر کے طلباء کا احتجاج

میونسپل اسٹیڈیم میں طلباء نے پر امن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اور وزیر تعلیم کو چاہیے کہ وہ طلباء کو مزید وقت دیں تاکہ وہ امتحانات کی تیاری کرسکیں۔

طلباء کا کہنا تھا کورونا اور آن لائن تعلیم کی وجہ طلباء اپنی تعلیمی نظام کو پراپر جاری نہیں رکھ سکے. اسلئے مزید وقت دیا جائے اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ لگ بھگ پورا سال تعلیمی اداروں جن میں کالج اور اکیڈمیز مسلسل بند رہیں ہیں اور ابھی بھی بند ہیں ہم تیاری کہاں سے کریں۔

نیے نوٹیفکیشن کے مطابق خانیوال میں 7 جون سے تعلیمی ادارے نہیں کھل رہے محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے اندر ضلع خانیوال میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گئے جب اکیڈمیز اور کالج ہی بند ہوں گے تو امتحانات کی تیاری کرنا بہت مشکل ہے ۔ ہم نے ان لائن کلاسز لی ہیں تو ان لائن ہی امتحانات لیے جائیں یا ہمیں مزید وقت دیا جاۓ کہ ہم امتحانات کی تیاری مکمل کرسکیں۔

Shares: