واشنگٹن (اے پی پی) بھارتی ریاست آسام کے مسلمانوں کیلئے امریکا نے تشویش کا اظہار کردیا.
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کے ایک مشاورتی بورڈ نے بھارتی ریاست آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری مشاورتی بورڈ کے سربراہ ٹونی پیرکنز کا کہنا ہے کہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے دوران لوگوں سے مذہب کا پوچھا جاتا ہے اور مذہب کی تفصیلات بتانا لازمی ہے۔ ان کے بقول یہ طریقہ بھارت میں مذہبی آزادی کے نظریات کے منافی ہے۔ بھارتی حکومت نے آسام میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے لیے انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ سن1971 سے قبل ان کے والدین یا ان سے بھی پہلے کی نسل اس ریاست میں رہائش پذیر تھی۔








