سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان)سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی کے مزید 78 ماہیگیر بھارتی جیلوں میں قید
تفصیل کے مطابق سجاول اور ٹھٹھہ کے مزید 50 ماہیگیر اور کراچی کے 28 ماہیگیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں ، ماہیگیر تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی وائس چیئرمین نورمحمد تھیمور نے بتایاکہ گزشتہ روز بھارت نے 17 ماہیگیروں کو بھارتی جیلوں سے رہاکردیا اور انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیاہے جن میں شاہ بندر تعلقہ کے چھچھ جہان گوٹھ یعقوب جت کے نو ماہیگیر ہیں جبکہ آٹھ ماہیگیروں کا تعلق کراچی سے ہے ، 6 سال قبل دوہزار سترہ میں ان ماہیگیروں کو مچھلی کا شکارکرتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈز نے اغواء کرکے بھارتی جیلوں میں قید کردیاتھا، سترہ آزاد ہونے والوں ماہیگیروں کے علاوہ بھی باقی 78 ماہیگیر جن میں پچاس کا تعلق ٹھٹھہ سجاول اور اٹھائیس کا تعلق کراچی سے ہے ، ابھی تک کئی سالوں سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور ان کے ورثاء کسمپرسی کی حالت میں اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں ، انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی جیلوں میں قید ماہیگیروں کو رہاکرانے کے اقدامات کئے جائیں.

Shares:








