اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ضلعی انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ جی ٹی روڈ کے درمیان بنے گٹروں میں درخت اگنے لگے

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر ہر دوسرے گٹر کا ڈھکن غائب لیکن گٹروں میں درخت لگ گئے ، لاہور ملتان روڈ پر گزرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔

شہریوں کا کہناہے کہ رات کے اوقات میں یہاں ڈرائیور اچانک پریشانی کے عالم میں بریک لگاتے ہیں اور کئی دفعہ تو حادثات بھی ہو چُکے ہیں
شہریوں کے مطابق اندرون شہر جی ٹی روڈ پر ہر دوسرے گٹر کا ڈھکن غائب ہے

اوکاڑہ کا مصروف ترین روڑ جی ٹی روڈ ہے اور یہاں پر گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث روزانہ حادثات معمول ہیں، مسافروں کو حادثات سے بچانے کے لیے شہریوں نے گٹروں میں بڑے بڑے پودے لگادئیے ہیں

پودے لگانے کا مقصد مسافروں کو حادثات سے بچانا ہے مگر اوکاڑہ انتظامیہ اسی میں خوش ہے کی جی ٹی روڈ پر درخت اگ آئے ہیں شہریوں نے ڈی سی اوکاڑہ اور سی ای او بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے

Shares: