اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) حاصلپور کا رہائشی محمد مزمل حسین دریائے ستلج میں کنول بوٹی جمع کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔

اطلاع کے مطابق مزمل حسین اپنے دو دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج میں کنول بوٹی جمع کرنے گئے تھے کہ اچانک پانی میں ڈوب گئے۔ ساتھیوں اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر مزمل کو پانی سے نکالا اور ریسکیو سٹاف کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے مزمل کو سی پی آر دی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اس المناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

Shares: