ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

0
90

پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کو لکھے گئے ایک خط میں شہر کے دو اہم مسائل: کچرے کے بڑھتے ہوئے بحران اور بجلی کی شدید قلت کے حل کے لیے ایک کچرے سے بجلی گھر بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمد رضوان نیازی نے اپنے خط میں کراچی کے ناقص کچرا مینجمنٹ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں بتایا گیا کہ کبھی "روشنیوں کا شہر” کہلانے والا کراچی اب 2,50,000 ٹن سے زائد کچرے کے ڈھیر اور روزانہ 16,500 ٹن گھریلو کچرا پیدا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ گھریلو کچرے کے علاقے صنعتی زون سے روزانہ پیدا ہونے والے کچرے کی تعداد اس سے جدا ہے۔خط میں رضوان نیازی نے شہر کے انفراسٹرکچر کی خراب صورتحال، گٹروں کے ابلنے اور صحت عامہ کے مسائل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اسی دوران، رضوان نیازی نے شہر کی بڑھتی ہوئی توانائی کی قلت کی طرف بھی اشارہ کیا، جس کے لیے روزانہ تقریباً 3,600 میگاواٹ بجلی درکار ہوتی ہے۔

کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے کم ترین بولی موصول

انہوں نے تجویز دی کہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس لگائے جائیں، جو کہ ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہے ہیں۔ رضوان نیازی کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف کچرے کے مسئلے کا حل فراہم کرے گا بلکہ کراچی کی توانائی کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بجلی 3 روپے فی یونٹ کی کم قیمت پر دستیاب ہوگی، جو کہ روایتی بجلی پیدا کرنے کے طریقوں کے مقابلے میں زیادہ سستی اور مؤثر ہے۔رضوان نیازی نے میئر مرتضیٰ وہاب سے اس منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کرنے کی اپیل کی۔ ان کا ماننا ہے کہ کچرے سے بجلی گھر بنانے سے کراچی کو ایک صاف اور پائیدار شہر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور جس سے دوبارہ شہر کراچی کو "روشنیوں کے شہر” کا درجہ مل سکتا ہے۔ اس وقت کراچی میں موجودہ کچرہ مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔رضوان نیازی نے خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ہر کراچی میں موجود کچرے سے بجلی گھر بنائیں جائیں اور عوام کو کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔ #

Leave a reply