ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی جارحیت بند نہ کی گئی تو ایران اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دے گا –
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ’ہم ہمیشہ سے امن اور سکون کے خواہاں رہے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں دشمن کی جارحیت کا غیر مشروط خاتمہ اور صہیونی دہشتگردوں کی مہم جوئی کے خاتمے کی یقینی ضمانت اس مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہےانہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی جارحیت بند نہ کی گئی تو ایران اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دے گا جس سے حملہ آور کو اپنے اقدام پر پچھتانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ 13 جون کو صہیونی حکومت نے ایران کے خلاف بلاجواز جنگ چھیڑی، جس میں ایران کے جوہری، عسکری اور رہائشی مراکز پر فضائی حملے کیے گئے، ان حملوں میں درجنوں اعلیٰ فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہوئےان حملوں کے بعد ایرانی افواج نے فوری طور پر جوابی کارروائی شروع کر دی، پاسداران انقلاط کی ایرو اسپیس فورس نے ’وعدہ صادق سوم‘ کے تحت 20 جون تک صہیونی حکومت پر 16 مرحلوں میں جوابی میزائل حملے کیے ہیں۔








