مکہ مکرمہ میں ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر نرگس کی معروف مذہبی اسکالر،تبلیغی جماعت کے رہنما، مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ نے نرگس کی روحانی تبدیلی کو سراہا تو کچھ نے مولانا طارق جمیل کی بردباری اور خلوص کی تعریف کی۔

نرگس نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ 2006ء میں انہوں نے اپنا پہلا حج مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ کیا تھا، اور اب ایک طویل عرصے کے بعد دوبارہ ملاقات کا موقع ملا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا بیان سن کر دل کو سکون ملا اور روحانی طور پر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔نرگس نے مولانا طارق جمیل سے مخاطب ہوکر کہا آپ کا بہت شکریہ، آپ کی شفقت کا میرے سر پر ہاتھ تھا کہ میں آج یہاں موجود ہوں۔ اللہ میری تمام ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو قبول فرمائے اور مجھے بار بار اپنے گھر بلائے،مولانا صاحب! آپ مجھے، میری اولاد اور میرے شوہر کے لیے خاص دعا کر دیں۔

مولانا طارق جمیل نے نرگس کی بات پر مسکراتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہوئی یہ جان کر کہ نرگس کی زندگی بدل چکی ہے اور وہ سیدھی راہ پر گامزن ہیں۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ آپ کو اس راستے پر استقامت عطا فرمائے اور آپ کے اعمال کو قبول کرے،مولانا نے نرگس کی نیکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر کی تمام ملازمین کو عمرہ اور حج کروایا، جو ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔انہوں نے نرگس کے اہلِ خانہ کے لیے بھی دعا کی کہ اللہ آپ کے شوہر اور اولاد کو بھی نیکی کرنے کی توفیق دے۔

اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ صارفین نرگس کی روحانی تبدیلی اور مولانا طارق جمیل کی مثبت شخصیت کو سراہ رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے تبصرہ کیا کہ نرگس کا یہ انداز عاجزی اور ایمان کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے،

Shares: