انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی اس سے قبل علیمہ خان کے پیش نا ہونے پر 4 مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے بھی صبط کرنے کے احکامات جاری کر چکی ہے۔








