مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ شہدا جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا جموں کی قربانیاں کشمیریوں کی جرات،ہمت کی داستان ہیں،لاکھوں کشمیریوں نے قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی لیکن آزادی کا راستہ نہیں چھوڑا،تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گی

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ 6 نومبر 1947 کو تقریبا ڈھائی لاکھ مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا تاہم غاصب بھارت سرکار کے آگے نہیں جھکے، کشمیریوں کا یہ ولولہ آج بھی اسی طرح موجود ہے،بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ کہا تھا،مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مودی سرکار نے آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم رکھا ہے، چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں،مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کی ہر سطح پر مددو حمایت جاری رکھے گی،

Shares: