وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آرہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، لیکن ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ٹریفک قوانین ہم نے تبدیل کیے کیونکہ پچھلے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا تھا، نئے ٹریفک قوانین سے بہتری آئی ہے، ہم وہ فیصلے کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہوں، ہم چاہتے ہیں لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں،کسی کا ایک روپیہ بھی نہ جائے، ٹریفک چالان کی وجہ سے حادثات میں کمی آ رہی ہے، ڈمپر واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں وہ گرفتار ہوئے ہیں، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے بینظیر کسان کارڈ کے ذریعے صوبے بھر کے 4 لاکھ 19 ہزار کسانوں کی معاونت کی جا رہی ہے، آج سے سندھ بھر کے کسانوں کو سندھ حکومت گندم لگانے کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے, گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو فی ایکڑ 14 ہزار روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے, شاہراہِ بھٹو کی تکمیل سے شہر کراچی کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے،ٹریفک قوانین کراچی کے شہریوں کی بہتری کے لیے ہیں،

Shares: