حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں 3 نئی ترامیم شامل کرنے پر غور شروع کردیا، مسودے کی شقیں 59 سے بڑھ کر 62 باسٹھ ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں میں اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے، حکومت نے 3 نئی ترامیم شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودے کی شقیں 59 سے بڑھ کر 62 ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف 27ویں آئینی ترمیم پر بحث کے دوران قومی اسمبلی پہنچ گئے، انہوں نے اراکین سے مصافحہ کیا۔ لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا ڈیسک بجاکر شاندار استقبال کیا،نواز شریف نے ایوان میں ارکان اسمبلی سے ہاتھ ملایا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔اس سے قبل نواز شریف آج اسلام آباد پہنچے اور اپنے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر ان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں آج 27 آئینی ترمیم، مختلف ترامیم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان ہے۔








