محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سیکیورٹی الرٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ نوٹی فکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری کی جاتی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ غیر تصدیق شدہ پیغامات شیئر نہ کریں اور کسی بھی اطلاع کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق لازمی کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کے نام سے ایک جعلی اطلاع زیرِ گردش ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے لیے 12 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ اقدام وفاقی و صوبائی خفیہ اداروں سے موصول اطلاعات کے بعد کیا گیا، تاہم محکمہ داخلہ نے اس خبر کی مکمل تردید کر دی ہے
افغانستان کا فیصلہ پاکستان کے لیے بلیسنگ اِن ڈسگائز ہے،خواجہ آصف کا ردِ عمل








