برطانیہ میں مختلف مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کی ممکنہ ناقص کارکردگی کے بعد وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں سامنے آ گئی ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 26 نومبر کو بجٹ پیش ہونے کے دو ہفتے بعد ان کے عہدے کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔تاہم لیبر پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کو درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کی جگہ نئے وزیراعظم کے لیے ہیلتھ سیکریٹری ویس اسٹریٹنگ اور ہوم سیکریٹری شبانہ محمود کے نام زیرِ غور ہیں۔کچھ سیاسی حلقوں نے انرجی سیکریٹری ایڈ ملی بینڈ اور سابق ٹرانسپورٹ سیکریٹری لوئیس ہیگ کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔ ویس اسٹریٹنگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایسے حالات نہیں دیکھ رہے جن میں وزیراعظم کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے

گورنر خیبر پختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

کراچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش سیکیورٹی الرٹ جعلی قرار

یوکرینی،برطانوی سازش ، کِنژال سے لیس مِگ-31 اغوا کرنے کی ناکام کوشش

Shares: