حماس نے غزہ میں قید ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کردی ہے، جس کی باضابطہ تصدیق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی گئی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی "می نی گوڈارڈ” (Meny Godard) کی میت انہیں منتقل کی، جسے حماس نے غزہ سے حوالے کیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ریڈ کراس نے ضروری مرحلہ وار طریقہ کار کے بعد یرغمالی کی لاش آئی ڈی ایف کے حوالے کی ہے۔”

ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت غزہ امن معاہدے کے تحت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق حماس اب تک متعدد زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کے علاوہ کئی یرغمالیوں کی میتیں بھی واپس کر چکی ہے۔ اس کے بدلے اسرائیل نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کو مرحلہ وار رہائی فراہم کی ہے۔معاہدے کے تحت دونوں فریقوں کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ، لاشوں کی شناخت اور تصدیقی عمل ریڈ کراس کی نگرانی میں مکمل کیا جاتا ہے۔

Shares: