اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17 نومبر کو قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں وزیرِاعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر باقاعدہ رائے شماری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیرِاعظم کے خلاف تحریک جمع ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، جبکہ ایوان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے رابطے تیز ہو گئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں اپنے امیدوار فیصل راٹھور کو وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ فیصل راٹھور ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ سیاسی استحکام کے لیے بہتر انتخاب ہوں گے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق 17 نومبر کا اجلاس آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے مختلف دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں
ننکانہ صاحب: صفائی آگاہی واک، 20 نومبر سے کوڑا پھینکنے پر جرمانے شروع








