چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے ریاض میں سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی، جس میں اسٹریٹجک تعلقات اور باہمی دفاعی معاہدے کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، انٹرآپریبلٹی میں اضافہ اور باہمی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں جاری دفاعی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ابھرتی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں پر بات کی گئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا جبکہ سعودی وفد کی قیادت خالد البیاری نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے سعودی شاہی دفاعی فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ سعودی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ ستمبر میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا
اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعاون بڑھانے پر اتفاق
عدم اعتماد پر رائے شماری،17 نومبر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب
پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کیے ، مزید استعفے بھی آئیں گے اسپیکر پنجاب اسمبلی








