پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 289 رنز کا ہدف 49 اوورز میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے شاندار اور ناقابل شکست سنچری اسکور کی، جبکہ محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان نے 78 اور صائم ایوب نے 33 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ لنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشرا 27 اور پتھم نسانکا 24 رنز بنا سکے۔ چیریتھ اسالنکا 6 اور چمیرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔گزشتہ میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے ونندو ہسارنگا نے اس بار 37 رنز بنائے جبکہ پرامود مدوشن 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا۔شاہین شاہ آفریدی طبعیت کی ناسازی کے باعث میچ میں حصہ نہ لے سکے، اور ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا نے سنبھالی

امریکا نے یورپ کی 4 اینٹیفا تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

افغانستان اپنی زبان میں جواب چاہتا ہے، دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی ہوگی: رانا ثنااللہ

غیر منصفانہ الیکشن میں جیت ممکن نہیں: راہول گاندھی

Shares: