محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثرانداز ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب منگل سے شہرکے درجہ حرارت میں دوبارہ ایک تا 2 ڈگری کمی متوقع ہے، جس کی وجہ سےموسم خنک ہوسکتا ہے، کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے کہا کہ مغربی سلسلے کی وجہ سے بلوچستان میں سرد موسم کراچی پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور شہر میں بیشتر اوقات شمال مشرقی بلوچستان کی ہوائیں خنکی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، کراچی میں دسمبر کے وسط تک سردی کی انتہائی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم کم سے درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 تا 29 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں فی الوقت بارش کا امکان نہیں ہے۔

Shares: