پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے-

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں آج پیٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کی سمری منظور کیے جانے کا امکان ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، جس میں متعدد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق سمری بھی پیش ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کی تجویز کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فی لیٹر تقریباً 2 روپے 40 پیسے تک بڑھنے کا امکان ہےمارجن میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے تجویز کیا گیا ہے نئی تجویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے لیے فی لیٹر 1 روپیہ 28 پیسے اضافہ رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل اوگرا نے کمپنیوں کے لیے فی لیٹر 1 روپیہ 35 پیسے اور ڈیلرز کے لیے 1 روپیہ 40 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی 3 دسمبر کو وزیر پٹرولیم کی او ایم سی مالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں منافع کے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی،اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز کا مارجن 7 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، جس کے باعث صارفین مجموعی طور پر تقریباً 16 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافی ادا کر رہے ہیں مزید اضافہ ای سی سی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد نافذ ہوگا۔

Shares: