سیکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے 10سے15 دہشت گردوں نے تورغر پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوکی پر موجود فوجیوں نے فوری جواب دیا کم از کم 6 فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا-مارے گئے دہشتگردوںسے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے.علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،
قبل ازیں پنجاب پولیس نے عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ق ٹی ٹی پی کے 18 سے 20 دہشتگرد خیبرپختونخوا کی سمت سے پنجاب پولیس کے دستے پر حملہ آور ہونا چاہتے تھے، تاہم پنجاب پولیس کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سرحدی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔








