قطر:فیفا ورلڈکپ2022 کےلوگو والی نمبر پلیٹ کےاستعمال پر پابندی عائد

0
34

دوحہ :قطر نے فٹبال کے عالمی کپ ‘فیفا ورلڈکپ 2022’ کے لوگو والی مخصوص نمبر پلیٹوں کے اجراء کے بعد اپنے شہریوں کو گاڑیوں پر غیرقانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔

قطری وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022’ کا لوگو نقل کرکے چسپاں کرنا منع ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

ٹوئٹ میں مزیدکہا گیا ہےکہ گاڑیوں کی ایسی نمبر پلیٹیں جن پر ورلڈکپ کا لوگو چھپا ہوا ہے، فیفا سے طے شدہ شرائط کی بنیاد پر خاص نیلامی کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔

 

فٹبال عالمی ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان

قطری حکام کی جانب سے رواں برس مئی میں ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022’ لوگو والی 50 نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی گئی تھی جن میں سب سے مہنگی نمبرپلیٹ 18لاکھ قطری ریال (494،000 ڈالرز) میں فروخت ہوئی تھی۔

قطری حکام کے مطابق گذشتہ ماہ پیشگی اجازت کے بغیر ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022’ کے لوگو والے کپڑے فروخت کرنے والے پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہےکہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور قطر رواں برس ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022’ کی میزبانی کر رہے ہیں، فٹبال کا یہ عالمی میلہ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں جاری رہے گا۔

فٹ بال کے عالمی کھلاڑی نے دین اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا

Leave a reply