بلوچستان: دیودار کے جنگلات میں لگی آگ کے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان جاری

0
26

بلوچستان: دیودار کے جنگلات میں لگی آگ کے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان جاری ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے دیودار کے جنگلات میں لگی آگ سے متعلق اپڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ شیر گلی، ضلع شیرانی کے قریب دیودار کے جنگل میں لگی آگ 18 مئی 22 کو شروع ہوئی اور اب تک جاری ہے۔ بلوچستان PDMA، NDMA کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں اور آگ بجھانے کی سرگرمیاں چلا رہا ہے۔

 

 

بیان کے مطابق پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہیڈکوارٹر 12 کور PDMA کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آگ زیادہ تر پہاڑی چوٹیوں پر (10000 فٹ اونچائی) آبادی کے مراکز سے دور ہوتی ہے، لیکن گرم موسم، خطوں کی ناقابل رسائی نوعیت اور خشک ہواؤں کی وجہ سے اس کا پھیلنا جاری رہتا ہے۔

پاک فوج کے مطابق قریب ترین گاؤں آگ کے مقام سے تقریباً 8 سے 10 کلومیٹر دور ہے۔ تاہم، الگ تھلگ گھروں میں رہنے والے 10 خاندانوں کو ایف سی بلوچستان کی جانب سے مانیخواہ میں قائم کیے گئے میڈیکل ریلیف کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے ساتھ ایک ایف سی ونگ 2، آرمی ہیلی کاپٹر اور لیویز آگ بجھانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ ایک ہیلی کاپٹر پانی گرانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور دوسرا فائر بال اور آگ بجھانے والے کیمیکلز کو آگ پر گرانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ایف سی بلوچستان کے ذریعے 400 فائر بالز، 200 فائر سوٹ، کمبل، خیمے، چٹائیاں اور آگ بجھانے کا سامان فراہم کیا ہے۔ فوج نے امدادی سامان بھی لاہور سے ژوب پہنچا دیا ہے۔

Leave a reply