ننکانہ:ڈپٹی کمشنر کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفد سے خصوصی ملاقات

نکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ڈپٹی کمشنر کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفد سے خصوصی ملاقات
تفصیل کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفدنے صدر(FWCCI) روبینہ امجد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک سے خصوصی ملاقات کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ننکانہ رانا امجد علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پرننکانہ پروفائل کے حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ قوموں کی ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،پڑھی لکھی خواتین ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،قومی معیشت میں خواتین کے کردار، خواتین کے کاروبار، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ، تجارت اور ٹیکس اور خواتین کے لیے کاروباری سہولتوں پرحکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے

Comments are closed.