پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تیسرےاجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔

0
36

مزدوروں کو گھروں کی فراہمی کیلئے ہاؤسنگ الائمنٹ پالیسی 2021 گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کر لی ہے۔
صوبائی وزیر عنصر مجید کا کہنا ہے کہ نئی ہاؤسنگ پالیسی کے اجراء سے غیر قانونی قابضین اور قبضہ مافیہ کے خلاف موثر کاروائی کی جا سکے گی ۔ ہاؤسنگ الائمنٹ پالیسی 2021 حکومت پنجاب کی مزدور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ورکرز کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپ کی فراہمی کے لئے درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ آن لائن سکالرشپ پورٹل کا اجراء کرپشن کے خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔سکالر شپ کے لئے آن لائن پورٹل کے اجراء سے طلبا وطالبات کو سکالر شپ کے حصول میں آسانی ہو گی۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کی زیر صدارت محکمہ لیبر میں ہوا جس میں
سیکرٹری لیبر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری وکرز ویلفیئر بورڈ میاں جمیل، گورننگ باڈی کے سرکاری ممبران ، غیر سرکاری ممبران بشمول آجر و اجیران کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈا کو منظوری کیلئے پیش کیا گیا نيز سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈمیاں جمیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے بابت شرکاء کو بریفنگ دی۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کولیکشن کا طریقہ کار، گورننگ باڈی کے لئے رولز آف بزنسکی منظوری دی گئی نيز ورکرز ویلفیئر سکولوں میں بھرتی ودیگر ایجنڈا آئٹم کثرت رائے سے منظور لر لی گئیں ۔
گورننگ باڈی کے ممبران نے سیکرٹری لیبر اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے دیگر افسران کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a reply