پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق

0
27

کراچی :شہرقائد میں پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نوماہ کی بچی جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں:24 گھنٹوں میں درجنوں مجرم پیشہ افراد گرفتار

پولیس حکام کے مطابق پولیس ٹیم 2 ملزمان کا تعاقب کررہی تھی، اسی دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ ہوئی، اور پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔حکام نے بتایا کہ سڑک پر عام شہریوں کی آمد و رفت بھی جاری تھی، اور قریب سے ہی ایک رکشہ گزرا جس میں ایک خاتون اپنی 9 ماہ کی بچی سوار تھی۔

کابینہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے:جام کمال

پولیس حکام نے بتایا کہ ماں بیٹی کو گولی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے دوران لگی، جس میں بچی کی جان چلی گئی جب کہ ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھرکراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہوگئی ہے۔ذ رائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں سروس بند کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس صبح سویرے سے بند ہے۔

پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ صارفین کے مطابق گلستان جوہر، ڈیفنس اور ناظم آباد میں موبائل نیٹ ورکس بند ہیں، اس کےعلاوہ ملیر، صدر اور ٹاور سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ موبائل سروس کی بندش وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔

Leave a reply