چھٹیاں مگر اے اور او لیول کے طلبا پر وزیر تعلیم نے بجلیاں گرا دیں

0
22

چھٹیاں مگر اے اور او لیول کے طلبا پر وزیر تعلیم نے بجلیاں گرا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے اور او لیول کے امتحانات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اے اور او لیول کے امتحانا ت کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،

این سی او سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا،یونیورسٹیوں میں داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے 19 اپریل سے نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا اسکول آئیں گے، طلبا امتحان کی یکسو ہو کر تیاری کریں، اے اور او لیول کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، یہ متفقہ فیصلہ ہے،بچوں کے مستقبل، بہتری ہمارے ذہن میں ہے، سب وزرا نے کہا ہے کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ انصاف ہو، امتحان ہو گا تو انصاف ملے گا، امتحان کے بغیر پاس کرنا طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، امتحان ہوں گے،اے اور او لیول کے امتحانا ت کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،28 اپریل کو دوبارہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ سکول کھول دیں کیونکہ تعلیم کا بہت نقصان ہو اہے

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، 28 اپریل کو کورونا صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کریں گے، ۔ کوروناسے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند ، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، امتحانات جاری رہیں گے، کسی کو بھی امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

Leave a reply