اتنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی ، بیوی کے بال کیوں کاٹے ؟

0
28

ڈھاکہ :غصہ اچھا نہیں ہوتا خاص کر بہت زیادہ غصہ کرنا یا ناراض ہونا فائدے کی نہیں‌نقصان کا پیش خیمہ ہے، بیوی گرمی ہویاسردی ہو، بیمار ہویا تکلیف میں وہ ہر حال میں اپنے خاوند اور اپنے بچوں کی خوشی کے لیے تمام امور سرانجام دیتی ہے، اور اگر اس محنت اور خدمت کےدوران اس سے کوئی غلطی کا ہوجانا بعید از قیاس نہیں ،مگر اگر ہم اس کو ہر چھوٹی موٹی بات پر اپنا غصہ اور ناراضگی دکھائیں گے تو اس کا دل ٹوٹ جائے گا ،

زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

بیویوں سے ناراضگی کے عجیب و غریب واقعات اور قصے سنتے ہیں مگر جو حکر ایک بنگالی خاوند نےکی ایک معمولی سی بات پر وہ بہت تکلیف دہ ہے، اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ناشتے میں بال نظر آنے پر شوہر نے غصے میں آ کر زبردستی اپنی بیوی کا سر مونڈ ڈالا۔جس کی اطلاع لوگوں نے پولیس کو دی جس پر پولیس نے شمال مغربی ضلع جو پورہات کے ایک گاوں پر چھاپہ مارا اور 35 سالہ ببلو منڈل کو گرفتار کرلیا۔

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی…

پولیس چیف شہریار خان نے بتایا کہ ملزم کو چاول اور دودھ کے ناشتے پر ایک انسانی بال ملا جس پر اس نے غصے میں آ کر زبردستی استرا لیکر اپنی بیوی کا سر مونڈ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پر رضاکارانہ طور پر شدید تکلیف پہنچانے کا الزام عائد کیا گی اور اس جرم کی زیادہ سے زیادہ 14 سال قید کی سزا ہوتی ہے۔

دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

Leave a reply