رضاربانی نےپاکستان پینل کوڈ سے’بغاوت’کی شق ختم کرنےکا بل پیش کردیا،کیارضاربانی کوبیرونی قوتوں کی آشیربادحاصل ہے؟بحث شروع

0
34

اسلام آبادرضا ربانی نے پاکستان پینل کوڈ سے’بغاوت’کی شق ختم کرنےکا بل پیش کردیا،کیا رضاربانی کوبیرونی قوتوں کی آشیربادحاصل ہے؟،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سینئر سیاستدان میاں رضا ربانی نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 124-اے ختم کرنے کا بل پیش کیا جو بغاوت سے متعلق ہے۔آج سینیٹ میں پیش کردیا گیا ہے ،

پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 124-اے کیا ہے ؟

پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 124-اے کے مطابق جو کوئی بھی شخص زبانی ہو یا تحریر کے ذریعے یا دکھائی دینے والے خاکے کے ذریعے یا بصورت دیگر وفاق یا صوبائی حکومت کو جو بذریعہ قانون قائم کی گئی ہو، معرض نفرت یا حقارت میں لائے یا لانے کی کوشش کرے یا اس سے انحراف کرے یا اس سے انحراف اطاعت پر اکسائے یا اکسانے کی کوشش کرے تو اسے عمر قید کی سزا دی جائے گی جس پر جرمانہ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے یا ایسی سزائے قید دی جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے جس پر جرمانے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے یا جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

رضا ربانی نے کہا کہ اس دفعہ کو ماضی میں بھی اور ابھی بھی جمہوری قوتوں کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اسی طرح یہ دفعہ لاہور میں جو طالبعلم نکلے تھے ان کے خلاف بھی اس کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کو سیاسی رائے کو کچلنے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور حکومت کے لیے احترام کو آپ قانون کے ذریعے سے عملدرآمد نہیں کرا سکتے بلکہ اس کا تعلق ریاست کی فرد کے لیے آزادی اور انداز حکمرانی سے ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس دفعہ کے خاتمے کا بل قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی احمد خان نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کو ختم کرنے کے لیے جو وجوہات بتائی گئی ہیں وہ بالکل درست ہیں کہ آزادی اظہار رائے کے منافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں جہاں مکمل آزادی اظہار رائے ہو تو اگر ہم قانون سے یہ دفعہ ہٹا دیں تو اس سے جس کا جو بس کرے گا وہ وہی کرے گا۔

علی محمد خان نے کہا کہ یہ قانون یقیناً ماضی میں سیاستدانوں کے خلاف استعمال ہوا ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کے تقدس اور سالمیت کو یقینی بنانے والی شق کو ہی ہٹا دیں بلکہ اس کے بجائے ہمیں اس عمل کو بہتر بنا دیں اور اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے لہٰذا وزارت اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

اس پر رضا ربانی نے کہا کہ میں فاضل وزیر کے اعتراضات سے اختلاف کروں گا اور اپنے بل کے دفاع میں پاکستان پینل کوڈ 123، 125، 126، 127 کا حوالہ دیا لہٰذا حکومتی اعترضات کے تحفظ کے لیے قوانین پہلے سے موجود ہیں اور اس کا صرف اور صرف تعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہے۔بحث کے بعد اس بل کو متعارف کراتے ہوئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

رضا ربانی نے اس کے بعد آءین پاکستن کے سیکشن 89 میں ترمیم کا بل پیش کیا جو صدر کو آرڈیننس کے نفاذ کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمان کا ہے اور یہ محدود وقت اور محدود مقاصد کے لیے یہ حق آئین نے صدر کو دیا ہے کہ وہ آرڈیننس کو نافذ العمل کر سکے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس کا نقصان یہ ہوا کہ کئی نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کر دیے گئے جس سے پتہ نہیں چلا کہ کونسا نیا قانون آیا جب پارلیمنٹ سیشن میں نہیں تھی جبکہ ایوان اور رکن پارلیمان کو عدم اتفاق اور نامنظوری کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔

Leave a reply