برکینا فاسو میں فوجی قافلے کے قریب بم دھماکا،35 افراد ہلاک

0
34

ساحل:افریقی ملک کی فوج پرافریقا کے ملک برکینا فاسو میں فوجی قافلے کے قریب بم دھماکے میں 35 افراد ہلاک جب کہ 37 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برکینا فاسو کے شمالی صوبہ ساحل کے گورنر روڈولف سورگو نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بورزنگا سے جیبو جانے والی سڑک پر بم دھماکا عین اس وقت ہوا شہریوں کو لے جانے والی گاڑیوں میں سے ایک پہلے سے نصب بارودی ڈیوائس سے ٹکرا گئی۔

گورنرروڈولف سورگو کے بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جب کہ 37 زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔ فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بنایا اور متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کیے۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کا شکار بننے والے زیادہ ترافراد بنیادی طور پر تاجر تھے اور وہ سامان کی خریداری اور کچھ طلباء اگلے تعلیمی سال کے لیے دارالحکومت اواگاڈوگو واپس جا رہے تھے۔

برکینا فاسو کا صوبہ ساحل گزشتہ 10 برسوں کے دوران خطے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی بحران کا مرکز رہا ہے، مالی اوربرکینا فاسو میں فوجی حکومتوں کے قیام کے بعد اس علاقے میں القاعدہ اور داعش (ISIS) سے منسلک گروپوں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

گزشتہ ماہ کے اوائل میں اس علاقے میں اسی نوعیت کے ایک بم دھماکے سے کم از کم 15 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply