طبلہ بجاکر سب کو حیران کردیا ، یہ ننھا پاکستانی طالب علم کون ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں‌

0
34

لاہور: اب تو چھوٹے چھوٹے بچے بھی گلوکاری کے استاد بنتے ہوئے نظر آتے ہیں جیسے کہ انٹرنیٹ پر ننھے پاکستانی طالب علم کی ویڈیو وائرل ہوئی جو طبلہ بجانے میں مہارت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نامعلوم بچے کی ویڈیو شیئر کی جو اسکول یونیفارم پہنا ہوا ہے۔

ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے طبلہ ماسٹر نے مہارت کے ساتھ پاکستان کی صوبائی ثقافتی دھنیں بجائیں۔دانیال گیلانی کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک 18 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے جبکہ 2 ہزار 3سو سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اسے پسند کیا۔

بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

ذرائع کے مطابق ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹس کر کے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ پنجاب کے علاقے بورے والا کا رہائشی ہے۔ ننھے طبلہ ماسٹر کی مہارت کو دیکھ کر صارفین نے اُسے داد دی اور بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس ننھے طبلہ ساز ننھے بچے کی مہارت پر داد بھی دی جارہی ہے

ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا

Leave a reply