درندہ صفت شخص نےبے گھر خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کیساتھ زیادتی کر ڈالی

0
28

کرناٹکا :درندہ صفت شخص نے بے گھر خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کیساتھ زیادتی کر ڈالی، بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیش آئے واقعہ سی سی ٹی فوٹیج کی وجہ سے پولیس کے علم میں آیا، ملزم تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کیلئے دنیا کا سب سے غیر محفوظ اور خطرناک ترین ملک بن جانے والے بھارت میں اب موت کے بعد بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

بھارت کی ریاست کرناٹکا میں ایک خوفناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس نے ہر شخص کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک درندہ صفت شخص نے ایک بے گھر خاتون کر اینٹ مار کر قتل کر ڈالا، اور پھر اس خاتون کی لاش کیساتھ زیادتی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ اس خوفناک جرم میں ملوث شخص کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا، وہاں قریب ہی ایک سی سی ٹی وی کیمرہ موجود تھا جس کی آنکھ نے تمام مناظر قید کر لیے۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون اور مرد رات کی تاریکی میں ایک فٹ پاتھ پر سو رہے تھے جب اچانک ایک شخص نمودار ہوا اور سیمنٹ سے بنی بڑی اینٹ خاتون اور اس کے ساتھ سو رہے مرد کے سر پر پھینک دی۔

ملزم اس اقدام کے فوری بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔ سیمنٹ کی اینٹ لگنے سے خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، جبکہ زخمی ہونے والا مرد خاتون کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ کچھ دیر بعد حملہ آور شخص واپس آیا اور زخمی خاتون کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم خاتون کی مزاحمت پر ظالم شخص نے دوبارہ سے اینٹ کے وار کر کے اسے قتل کر ڈالا، اور پھر خاتون کی لاش کو زیادتی کا نشانہ بنا کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

Leave a reply