مرانشاہ:عید کی خوشیوں پرپانی پھرگیا: شمالی وزیرستان میں عید الفطرمنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ،اطلاعات کےمطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی ہے۔
شمالی وزیر ستان کے علاقے حسو خیل سے شفیع داوڑ کہتے ہیں کہ علاقے میں گزشتہ روز کئی افراد نے شوال کے چاند کی رویت کی گواہی دی تھی جس پر آج شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی۔
شمالی وزیرستان میران شاہ
درپہ خیل عیدگاہ میں نماز عید ادا کی گئی#NorthWaziristan#Miranshah pic.twitter.com/cm6v9R7HcT— 𝐒𝐡𝐚𝐟𝐢 𝐃𝐚𝐰𝐚𝐫 (@Shafidpk) May 12, 2021
شفیع داوڑ کہتے ہیں کہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ، کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چاند نظر آنے سے متعلق گواہی دینے والوں اور بدھ کو عید کا اعلان کرنے پر مقامی جامع مسجد کے امام مولانا فقیر نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عام طور پر قبائلی ضم اضلاع اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عیدین پاکستان کے دیگر علاقوں سے ایک روز قبل منائی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ شمالی وزیرستان کے علاوہ کہیں بھی عید نہیں منائی گئی،
یہاں تک کہ سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ ، مشرق بعید اور امریکا میں بھی عید جمعرات کو منائی جائے گی۔
کے مطابق عید الفطر کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ جو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطر ہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔