فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

0
34

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اب یہ خبریں‌بھی گردش کررہی ہیں‌کہ چاروں لڑکوں کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا لیکن عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکردیاگیا۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ پر ہنسنے کے معاملے میں چار نوجوانوں کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کیا گیا۔ مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی۔ سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عطاتارڑ کے کہنے پرپولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا۔ بعد میں عطاتارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے چاروں لڑکوں کو رہا کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ تھانہ کوہسار پولیس نے عطا تارڑ پر ہنسنے کے جرم میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا اور 24 گھنٹے تھانے میں رکھا۔

Leave a reply