بیروت میں تباہ کن دھماکے سے43 میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا!عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ، نئی وڈیووائرل
بیروت :بیروت میں تباہ کن دھماکے سے43 میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا!عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ، نئی وڈیووائرل،اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر واقع امونیم نائٹریٹ کے گودام میں تباہ کن دھماکے کے بعد 43 میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔ گذشتہ منگل کے روز بیروت کی بندرگاہ کے ساتھ واقع گودام میں پہلے ہلکا دھماکا ہوا تھا اور اس سے دھواں پھیلا تھا۔اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا تھا۔اس کی دھمک وہاں سے ایک سو میل دور واقع قبرص کے جزیرے میں بھی محسوس کی گئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیروت میں ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئی تھیں یا جزوی طور پر تباہ ہوگئی تھیں۔ امریکی ادارہ برائے جیو فزکس کے مطابق اس دھماکے کی شدت 3۰3 کی شدت کے زلزلے کے برابر تھی۔لبنانی حکام نے اعتراف کیا ہے بیروت کی بندرگاہ پر گودام میں گذشتہ چھے سال سے 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ ذخیرہ تھی۔کسی ناگہانی واقعے کی صورت میں اس کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ Watch: The closest footage of the devastating blasts that rocked #Beirut a day earlier has emerged, according to live video shot by two Lebanese citizens living in an apartment opposite the … بیروت میں تباہ کن دھماکے سے43 میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا!عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ، نئی وڈیووائرل پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں