جنوبی افریقا میں چرچ جانے والا قافلہ سیلاب میں بہہ گیا؛ 14 افراد ہلاک

0
24

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا میں چرچ جانے والا قافلہ سیلاب میں بہہ گیا؛ 14 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے چرچ جانے والا ایک قافلہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس میں 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔

جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی ترقی کے لئے 100 دن کا پروگرام جاری کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کرسمس کی تیاریوں اور ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے مقامی چرچ جانے والا 30 افراد پر مشتمل قافلہ دریا میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔حالیہ دنوں میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ چرچ جانے والے قافلے میں شامل کچھ لوگ دریا کے پتھروں پر کھڑے تھے اور کچھ آرام کر رہے تھے کہ دریا میں طغیانی میں آ گئی۔

کراچی: پولیس شہرقائد کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سرگرم ،کامیاب کارروائیاں

اچانک آنے والے سیلابی ریلہ اتنا تیز رفتار تھا کہ وہاں موجود لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہ مل سکا اور 30 افراد ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔ 12 افراد کو نکال لیا گیا۔سیلابی ریلے سے بحفاظت نکالے جانے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تیز رفتار سیلابی ریلا ان افراد کو دور تک بہا کے گیا تھا۔

عامر خان اپنے والد کی مالی پریشانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے

Leave a reply