وسیم اکرم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کیا اہم کام کرے گی اہم خبرآگئی

0
35

لاہور: وسیم اکرم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کیا اہم کام کرے گی اہم خبرآگئی ،طلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی نے کوچز، کھلاڑیوں اور اکیڈمی کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سابق کپتان وسیم اکرم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کیلئے اقبال قاسم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کے سابق کپتان وسیم اکرم سربراہ ہوں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور عمر گل کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے ساتھ کام کرے گی ۔کمیٹی گذشتہ کرکٹ سیزن میں کوچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کرے گی۔

کمیٹی کوچز کےحوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی مشاورت کے لئے سابق کرکٹرز اور دیگرسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کرے گی۔ادھرچیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شامل ہیں،ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کے لئے طریقہ کار اور تجاویز تیار کرے گی۔

اس سے قبل دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے ندیم خان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ مل گیا، ترجمان پی سی بی کے مطابق ندیم خان کا 16 امیدواروں میں سے انتخاب کیا گیا ہے۔ندیم خان کا انٹرویوچئیرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم اور رکن وسیم اکرم نے کیا۔

انٹرویو کرنے والوں میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈیوڈ پارسنز بھی شامل تھے۔ پی سی بی نے سابق ڈائریکٹر پرفارمنس ای سی بی کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ ڈائریکٹر اکیڈمیز اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ لایا گیا۔ ندیم خان نے کہا کہ ری سٹرکچرنگ کے دور میں پی سی بی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کہتے ہیں ندیم خان کرکٹ کا بہت علم رکھتے ہیں،ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Leave a reply