چند دن پہلے پرویزخٹک کی پارٹی قیادت کودھمکی:نوشہرہ کا نتیجہ اسی وقت آگیا تھا

0
49

پشاور:چند دن پہلے پرویزخٹک کی پارٹی قیادت کودھمکی کا نتیجہ آگیا: ،اطلاعات کے مطابق چند دن پہلے میڈیا پروائرل ہونے والی پرویزخٹک کی وہ ویڈیو جس میں وہ پارٹی سربراہ کودھمکیاں دے رہے ہیں ، نوشہرہ میں کل کے ضمنی الیکشن میں اس کا نتیجہ سامنے آگیا ہے

ادھر اس حوالے سے ملنی والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت پی ٹی آئی کے پی کے کارکنان سخت غصے میں ہیں اوروہ پرویزخٹک اورلیاقت خٹک کے خلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں

ادھر پشاور سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں منافقت نہیں چلنے دیں گے ، ادھر اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہےکہ یونین کونسل کی سطح سے لیکر پارٹی سربراہ تک سب خٹک برادرکے رویے سے نالاں ہیں

یہ بھی یاد رہے کہ چند دن پہلے پرویزخٹک نے نوشہرہ ہی میں ایک کارنرمیٹنگ میں کہاتھاکہ میں‌چاہوں تو عمران خان کی حکومت کو ایک دن نہ چلنے دوں

 

اس ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد پرویزخٹک اپنے بیانات کو تونہ جھٹلا سکے لیکن تاویلیں پیش کرکے پارٹی کے ساتھ وابستگی کا اظہاربھی کرتے رہے

دوسری طرف کل نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرکے نہ صرف پارٹی کے ساتھ بےوفائی کی ہے بلکہ پارٹی کی پیٹھ میں چھرا بھی گھونپا ہے

اس بے وفائی کی تصدیق پرویز خٹک کے بیان سے بھی ہوگئی اورپھر پارٹی کے سرگرم رہنما علی محمد خان ، صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے بھی اپنے بیان میں کردی ہے

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوشہرہ میں اس وقت پارٹی کارکنان نے لیاقت خٹک اورپرویز خٹک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا بھی پروگرام تشکیل دیا تھا جسے صوبائی قیادت نے سختی سے منع کردیا ہے

Leave a reply