مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی،5 افراد جاں بحق

0
31

راجن پور:مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی،5 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور میں مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق روجھان مزاری میں شمس آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وین میں آگ لگنے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔عثمان بزدار نے ڈی جی خان کے کمشنر اور آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a reply