میہڑ : ڈینگی وائرس سے انتقال کرجانے والے نوجوان وکیل کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی

میہڑ باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ) 16 اکتوبر کو ڈینگی وائرس سے انتقال کرجانے والے نوجوان وکیل کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی
تفصیل کے مطابق میہڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو جو کہ 16 اکتوبرکو ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے کی یاد میں میہڑ کے نوجوان صحافی مختیار سندھی کے جانب سے تقریب منقعد کی گئی۔ جس میں میہڑ کے معزز شخصیت سید محمد شاہ (پیر آف میہڑ) ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو کے والد قیصر خان چانڈیو۔ پیر محمد چانڈیو۔ محمد قاسم چانڈیو۔ روشن تارا اسکول کے پرنسپل عبدالکریم چانڈیو۔ سینیئر صحافی ریاض چانڈیو۔ رئیس راجھن خان چانڈیو۔ سگا رہنما محمد اعظم پنہور۔ انجنیئر محمد اسلم چانڈیو۔ سیاسی سماجی مذہبی رہنما حبیب حضوری۔ صحافیوں نصراللہ سولنگی۔ محمد علی شیخ۔ عبدالغنی میرانی۔ ابراہیم چانڈیو۔ عاشق کوسو۔ بلاول دریانی۔ ایڈووکیٹ اعظم خاصخیلی۔ ایڈووکیٹ عمران لاکیر۔ غلام ربانی چانڈیو۔ عبدالقیوم بگھیو۔ سلیم چانڈیو ۔ عمران خان چانڈیو۔ حیدرآباد سے آئے ہوئے قانون کے اسٹوڈنٹس احمر سومرو۔ شاہجہان۔ احمد علی سومرو۔ یاسر علی سہتو۔ عباس جماری۔ بلاول مگسی اور تمام سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں ٹیچرز۔ صحافیوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔ رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقدوس چانڈیو کی جدائی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔ ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو نے ہمیشہ دوسروں کے بہتری کی سوچ رکھتے تہے۔ جس کی اپنے علاقوں میں تعلیم کی روشنی بحال کرنے کی خواہش تھی۔ رہنماؤں نے مزید تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ عبدالقدوس چانڈیو کی دی گئی محبتیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ اس کا کردار تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ اور اس کے فرزند عبدالقوی چانڈیو کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرینگے۔

Leave a reply