پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اعلیٰ‌سطحی وفد کی گورنرپنجاب سے ملاقات

0
63

لاہور:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے)کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اورپنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یوجے )کے صدرابراہیم لکی کی قیاد ت میں14رکنی وفد کی گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن سے تفصیلی ملاقات میں آزادی اظہاررائے ،آزادی صحافت کے تحفظ اورمیڈیاورکرزکے حقوق کے تحفظ وحل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،وفدنے گورنرپنجاب کو11نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ بھی حوالے کیاجس پرگورنرپنجاب نے وفاقی حکومت کیساتھ ملکرصحافیوں کودرپیش پیشہ وارانہ مسائل سمیت مختلف امورکوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے صحافیوں(میڈیاورکرز)کی ادارو ں سے چھانٹیوں،تنخواہوں میںکٹوتی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا،اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین کی عدم تقرری سمیت جملہ مسائل پرگورنرپنجاب کوبریف کیا۔

 

اس موقعہ پرگورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن کاکہناتھاکہ مسلم لیگ (ن)نے حکومت سنبھالتے ہی پیکاآرڈیننس اورپاکستان میڈیاڈیویلپمنٹ اتھارٹی(پی ایم ڈی اے)جیسے کالے قوانین کوختم کردیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے قوانین میں جن میں حقیقی سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت نہیں کی جاسکتی اس وقت تک ایسے قوانین نہیں بنائے جاسکتے ،اس لئے ہم نے ان قوانین کوفوری ختم کیا جن کے خلاف میڈیا(آپ لوگ)سٹرکوں پراحتجاج کررہے تھے،مسلم لیگ ن اوراتحادی میڈیا کے حوالے سے قوانین آ پ سے مشاورت کے بعد بنائے گی ،کیونکہ ہم میڈیا اورآزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتے ہیںاورکامل یقین ہے کہ ریاست کے اس اہم ستون کی آزادی اظہاررائے کی آزادی کے بغیرجمہوریت نہیں پنپ سکتی ،انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ بہت جلد آئی ٹی این ای کے چیئرمین کاتقررعمل میں لایاجارہاہے جس پروفاقی حکومت نے کام شروع کردیاہواہے ۔

وفد میں نعیم حنیف (نائب صدرپی ایف یوجے / بیوروچیف سماءنیوز)،ارسلان رفیق( بیوروچیف /جی ٹی وی )خواجہ نصیر(اے آروائی نیوز)،سینئرکارسپانڈنٹ کاشف سلیمان(نیونیوز)،اخلاق احمدباجوہ(دنیانیوز/صدرپنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی)،سینئرصحافی جاوید فاروقی(سابق سینئرنائب صدرلاہورپریس کلب/جی این این )،افضال طالب(ایکسپریس نیوز/سابق صدرپنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی)،سالک نواز(جوائنٹ سیکرٹری لاہورپریس کلب/نیوزون)،پرویزالطاف (سینئرفوٹوجرنلسٹ)،عمران شیخ(نئی بات میڈیا گروپ /سینئرفوٹوگرافر)،وحید بٹ(صدرپاکستان الیکٹرانک کیمرہ مین ایسوسی ایشن)،خاوربیگ (جنرل سیکرٹری پی یوجے/پنجاب ٹی وی) شامل تھے۔ملاقات کے آخرمیں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی اورجنرل سیکرٹری خاورنے گورنرپنجاب کوصحافیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے گیارہ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ حوالے کیا۔جس پرانہوں نے ہمدردانہ غورکرکے وفاق کوبجھوانے اوراس کا فالواپ رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a reply