کراچی: سمندر سے5 ارب روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے مشترکہ آپریشن کے دوران کشتی سے 420کلوگرام آئس کرسٹل قبضے میں لے لی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت4ارب90کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

پی ایم ایس اے ہیڈکواٹرزمیں کسٹم حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی کموڈورعامراقبال خان کا کہنا تھا کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے ساتھ مشترکہ انسدادمنشیات آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کو روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجس پرمبنی آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب سے لانچ سے 420کلوگرام آئس کرسٹل تحویل میں لی گئی،اس کارروائی کے دوران 5اسمگلرز کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی کمانڈرفاروق کا کہناتھا کہ مذکورہ کشتی کی پانچ روزسے مسلسل نگرانی کی جارہی تھی،ایران سے اسمگل ہونے والی منشیات کی یہ کھیپ مبینہ طورپریورپ کے مختلف ممالک کو اسمگل کی جانا تھی۔

پی ایم ایس اے حکام کے مطابق آپریشن میں بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سمندر کی نگرانی پرمامورادارے کسی بھی غیر قانونی کام/مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Comments are closed.