نوازشریف کی شرپسندتقریرنےن لیگ کوتوڑدیا،بڑی تعدادمیں صوبائی،قومی اورارکان سینیٹ نےاصل مسلم لیگ سےرابطہ کرلیا

0
54

لاہور:نوازشریف کی شرپسندتقریرنے ن لیگ کوتوڑدیا،بڑی تعدادمیں صوبائی،قومی اورارکان سینیٹ نےاصل مسلم لیگ سے رابطہ کرلیا،چوہدری نثاربھی سرگرم،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں سزاپربرطرف سابق وزیراعظم کے پاک فوج اورعدلیہ پرمسلسل شرپسندانہ حملوں کے بعد اب ن لیگ عملی طورپرٹوٹ چکی ہے

معتبرذرائع کے مطابق ن لیگ کے ٹوٹنے کا سب سے بڑا فائدہ اصلی مسلم لیگ جسے قائد اعظم مسلم لیگ کہا جاتا ہے اورجس کی کمان چوہدری برادران کے ہاتھ میں ہے کو بہت زیادہ پہنچا ہے ، اطلاعات یہ ہیں کہ درجنوں صوبائی ، قومی اسمبلی ممبران اور4 کے قریب سینٹ ممبران نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم میں جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ شمولیت صرف پنجاب کی سطح تک ہی نہیں بلکہ سندھ ، بلوچستان اورکے پی میں بھی ہوگی

باغی ٹی وی کوحاصل ہونے والی معتبراطلاعات میں کہا گیا ہےکہ ان ارکان کویہ یقین محکم ہوگیا ہےکہ اب ن لیگ کا وجود برقرار نہیں رہے اورامکان بھی یہی ہےکہ ن لیگ پرپابندی لگا دی جائے اس صورت میں اکثراراکین نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم میں جانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ان چوہدری برادران نے ہمیشہ ملک وقوم کے لیے سیاست کی ، ہر کسی کی عزت کی ،

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان اراکین کا کہنا ہےکہ چوہدری برادران نے آج تک اپنے بڑے سے بڑے مخالف کوکبھی لعن طعن نہیں کی ، حتی کہ اس ملک میں جس طرح کچھ عرصہ پہلے خواتین کے ذریعے سیاست کا میدان گرم رکھا گیا اوررکھا جارہا ہے چوہدری برادران نے اس کی نہ کبھی حوصلہ افزائی کی اورنہ ہی آج تک کی کی مان بہن اوربیٹی کے بارے آوازے کسے

بعض اراکین کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ چوہدری برادران کی سیاست میں شرافت کے معترف ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ اس ملک کی ہربیٹی کی عزت کی اورپھر ن لیگ اوردیگرن لیگی حمایت یافتہ جماعتوں اور سیاسی ورکروں کی طرف سے مسلم لیگ قائداعظم کی قیادت اوردیگرمردوخواتین اراکین پرطعن زنی پرخاموش رہے اورصبر کا مظاہرہ کیا

باغی ٹی وی کے مطابق ن لیگی اراکین نے رابطے کرلیے ہیں لیکن اعلان کسی خاص وقت پرکیا جائے گا ، یہ بھی معلوم ہوا کہ ان اراکین کا کہنا ہے کہ وہ چوہدری پرویز الہیٰ کے پنجاب کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ترقی یافتہ دور کے آج بھی معترف ہیں

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہے کہ چوہدری نثارکا صبر بھی ان کوپھل دینے والا ہے اور کئی ن لیگی اراکین اسمبلی نے ان سے رابطہ کیا ہے ، اگلے چند ہفتوں میں ملک میں کیاسیاسی صورت حال کیا شکل اخیتار کرتی ہیں اس کے بارے میں پشین گوئی کرنا مناسب نہیں البتہ ن لیگ کے وجود کےخاتمے کے حوالے سے مصدقہ خبریں آرہی ہیں کہ اب وہ ختم ہو کر رہ گیا ہے

Leave a reply