راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا
راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکلالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فائرنگ سے وکیل شیخ عمران کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیا ہے اور ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،
خیال رہے کہ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور جرائم پیشہ افراد کھلے عام وارداتیں کرنے لگے۔ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں، پولیس ریکارڑ کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اوسطاً 250 کے قریب ہے جب کہ مقدمات کے اندراج کے تعداد اوسطاً 100 سے زائد ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
جنوری میں اب تک شہری 165 موٹر سائیکلوں، 32 گاڑیوں ، لاکھوں روپے کے موبائل فونز، نقدی اور زیورات سے محروم ہوئے، رواں ماہ چوری کی وارداتوں میں مزاحمت پر 3 افراد جان سے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی نئی لہر سے باخبر ہیں، متعدد جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔